وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی ، سپریم کورٹ کا تشکیل کردہ پہلا بینچ بحال


کوئٹہ میں قتل ہوئے وکیل عبدالرزاق شر کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل کر دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے کے لیے تشکیل کردہ پہلا بینچ بحال کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ سے جاری نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گی ، جمعہ کو جاری کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کرتے ہوئے جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا۔

فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 کے معاملے پر سپریم  کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں ۔

 


متعلقہ خبریں