رکن قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

national assembly

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن غلام مصطفیٰ شاہ اپنی ہی حکومت پر برس پڑے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے متعلق بہت زیادہ تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت کھیل کے بجٹ سے متعلق ایک اہم ایشو پر بات کرنا چاہ رہا تھا لیکن خواجہ آصف کی یقین دہانی کے بعد یہ ایشو نہیں اٹھا رہا۔

غلام مصطفی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے تحفظات دور نہ کیے گئے تو ہم یہاں سے واک آؤٹ کریں گے، اگر ن لیگ نے وعدے پورے نہ کیے تو ہم مزید کسی قسم کا تعاون نہیں  کریں  گے۔


متعلقہ خبریں