نیپرا، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

نیپرا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

بجلی کے بلوں میں ٹی وی کے ساتھ  ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ

سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی (سی پی پی اے جی) کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

سی پی پی اے جی کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں فی یونٹ اضافے کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہوگا جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

واضح رہے کہ کراچی کے صارفین کیلئے مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی فی یونٹ بجلی 1 روپے 44 پیسے مہنگی کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں