کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ، روپے کی قدر مزید گر گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے،گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 112 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبارکےدوران انڈیکس 45 ہزار207 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

