چیئرمین پی ٹی آئی ایبسلوٹلی ناٹ کے نعرے سے پیچھے ہٹ چکے ہیں ، نصر اللہ ملک


سینئر تجزیہ کار نصراللہ ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بعض ایسے اقدامات ہیں جن کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچ رہا اور آنے والے دنوں میں پہنچے گا ۔

ہم نیوز کے پروگرام’ ہم دیکھیں گے’ میں سینئر صحافی نے کہا ہے کہ پہلے روز سے یہ کہا جارہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےجو امریکی مخالف بیانیہ اختیار کیا ہے یہ محض سیاسی بیانیہ ہے،  سائفر بیانیے کا نقصان چیئرمین پی ٹی آئی کو ہونا شروع ہو گیا تھا۔

آئندہ عام انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نہیں ہونگے ، عنبر شمسی

انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایبسلوٹلی ناٹ کے نعرے سے  پیچھے ہٹ چکے ہیں، جو تقریر وہ کرتے رہے کہ ہم کوئی غلام ہیں اس سے بھی باہر نکل آئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اب چیئرمین پی ٹی آئی ، ان کے پارٹی رہنما یا لابی امریکا میں ہے وہ دن رات امریکی حکام کو یہ باور کرانے میں لگے ہوئے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو بیانیہ اختیار کیا تھا وہ پاپولر اور سیاسی بیانیہ تھااس کا حقیقت کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

سینئر تجزیہ کارنے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے انٹرویوز کے اندر بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ سازش امریکا سے پاکستان آئی اور میری حکومت کو اس سائفر کے نتیجے میں ہٹایا گیا۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری نہیں ہو گی، مزمل سہروردی

نصراللہ ملک کا مزید کہنا تھا کہ آج کچھ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ تحقیقات سے قبل فیصلہ نہیں کیا جانا چاہیے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے جو سائفر لہرانا تھایا اس کے بارے میں جو بات کر رہے تھے،اس پر بات کرنا یا فیصلہ دینا قبل از وقت ہے ۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں