پاکستان ایشیا کپ 2023ء کے میچز کی میزبانی لاہور اور ملتان میں کرے گا۔
دی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچز کی میزبانی کے لیے 2 مقامات لاہور اور ملتان کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ سفری اور لاجسٹک مسائل سے بچا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملتان کو لاہور سے کچھ حصّہ ملے گا جوکہ پاکستان میں ایونٹ کی میزبانی کا مرکزی مقام ہوگا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ایونٹ کا پانچواں میچ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے اور اس پر ابھی بھی بات چیت کر رہے ہیں لیکن یہ فیصلہ پی سی بی کی پچھلی انتظامیہ نے کیا تھا اس لیے اس وقت یہ کافی مشکل کام ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔