ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

انٹربینک: ڈالر

 انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہواہے ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 78 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جب کہ 10 گرام سونا 5 ہزار 316 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 472 کے ریٹ پر فروخت ہوا۔


متعلقہ خبریں