ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
جب کہ 10 گرام سونا 5 ہزار 316 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 472 کے ریٹ پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہواہے ۔
انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 78 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔