پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، ملازمین نے مسترد کر دیا


وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے یہ ہدایت نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دیں۔

اس معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مذاکرات کامیاب ، پنجاب کے سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ پنجاب بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے تنخواہوں کے معاملے پر 5 روز لاہور میں دھرنا دیے رکھا تھا،مشیر وزیراعظم ملک احمد خان کے ساتھ مذاکرات کے بعد ملازمین نے دھرنا ختم کر دیا تھا۔

اس موقع پر ملک احمد خان نے سرکاری ملازمین سے ملاقات میں مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، مذاکرات کے بعد وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی یونین اور ایپکا نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا ہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ پر اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاخیر سے جاری کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں تاخیر کے ایپکا ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے ہوئی،حکومت کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری کر دیا جانا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں