ملک بھر میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ

پٹرولیم مصنوعات

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت کتنی بنتی ہے؟دستاویزات سامنے آگئیں

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیئرمین اوگرا کو احتجاجی مراسلہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قیمتوں میں غیرمنصفانہ کمی سے صنعت کیلئے انوینٹری میں 11ارب کا نقصان ہوا جو کہ پہلے سے تباہ حال تیل کی صنعت کو شدید متاثر کرے گا۔

مراسلہ کے مطابق قیمتوں کا تعین فوری درست نہ ہوا تو بلاتعطل ایندھن سپلائی نہیں کر سکیں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سپلائی چین کے کسی بھی چیلنج سے بچنے کیلئے اوگرا فوری کارروائی کرے۔

تیل کمپنیوں نےڈیزل کی قیمت میں کمی کی مخالفت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل قیمتوں میں کمی کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باوجود ڈیزل سستا کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں