جہانگیر ترین کا پرویز خٹک اور انکی جماعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ  جہانگیر ترین نے پرویز خٹک اور انکی جماعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ 9مئی کےبعد سیاست بدل رہی ہے،محب وطن سیاسی قیادت کو ملکی استحکام عزیز ہے۔

عوام اور سیاسی رہنما 9مئی کے بیانیےسے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم ، ن لیگ کا حلقوں میں خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز خٹک نے ہشام انعام اللّٰہ کو ملاقات کے دوران اپنی پارٹی  پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز میں شمولیت کی دعوت دی ہے،

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

ملاقات کے دوران  ہشام انعام اللہ نے پرویز خٹک سے شکوہ کر دیا کہ آپ ہی مجھے پی ٹی آئی میں لائے تھےلیکن بعد میں آپ نے میری حمایت نہیں کی۔

سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ نے پرویز خٹک سے کہا کہ میں سیف اللّٰہ برادران سے مشورے کے بعد آپ کوفیصلے سےآگاہ کر دوں گا۔

 


متعلقہ خبریں