پرویز خٹک سےپی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ کی ملاقات

پرویز خٹک

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز خٹک نے ہشام انعام اللّٰہ کو ملاقات کے دوران اپنی پارٹی  پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز میں شمولیت کی دعوت دی ہے، پرویز خٹک نے ہشام انعام اللّٰہ سے کہا کہ نئی پارٹی بنا رہا ہوں آپ بھی اس میں شامل ہو جائیں۔

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

ملاقات کے دوران  ہشام انعام اللہ نے پرویز خٹک سے شکوہ کر دیا کہ آپ ہی مجھے پی ٹی آئی میں لائے تھےلیکن بعد میں آپ نے میری حمایت نہیں کی۔

سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ نے پرویز خٹک سے کہا کہ میں سیف اللّٰہ برادران سے مشورے کے بعد آپ کوفیصلے سےآگاہ کر دوں گا۔


متعلقہ خبریں