پرویز خٹک کا ن لیگ سے رابطے کا انکشاف

سعودی عرب، پاکستان کا پر اعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے، وزیردفاع

فائل فوٹو


پی ٹی آئی چھوڑنے والے سینئر سیاستدانوں اور مسلم لیگ ن میں رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رابطے کرنے والے رہنماؤں میں پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی پارٹی میں شمولیت کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر صوبائی صدر امیر مقام بھی راضی ہیں۔ اگر معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے بڑے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو ساتھ لائیں گے، تاہم اگر مسلم لیگ ن سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی کے اندر سے اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں