پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

PPP

پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنمائوں کی اکثریت نے اتحاد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد سیاسی خسارہ ہے ، عام انتخابات سے متعلق  مشاورت جلد شروع  کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی  سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے کیونکہ  ماضی میں اے این پی اور پیپلز پارٹی کے درمیان خوشگوار ورکنگ ریلیشن رہے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

پی پی ذرائع نے کہا کہ جانبدارانہ رویہ اپنانے پر  پی ڈی ایم سے علیحدہ ہو گئے تھے، پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی سے رویہ ہمیشہ جانبدارانہ رہا اور پی پی اور اے این پی کو دیوار سے لگائے رکھا ، جے یو آئی اور ن لیگ نے  پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر رکھا ہے ۔


متعلقہ خبریں