نویں امتحانات کے نتائج کا اعلان 22 اگست ،دسویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 جولائی کو ہوگا


پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز (پی بی سی سی) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کیا جائے گا۔

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولز میں6 جون سے 20 اگست تک تعطیلات کا اعلان

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوئے اور 17 اپریل کو ختم ہوئے۔

دوسری جانب نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ صوبے بھر میں نویں جماعت کے امتحانات 18 اپریل کو شروع ہوئے اور 19 مئی کو ختم ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں