وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ ہماری ترجیح ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں 4 لاکھ 50 ہزار طلبا کو میرٹ پر وظائف دیے، نوجوانوں کو ہنرمند بنانا وقت کا تقاضا اور کامیابی کی کنجی ہے، ملکی ترقی کے لیے فنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔ تعلیم کسی ایک طبقے کا نہیں سب کا حق ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہنر مند لوگوں کو بیرون ملک بھیجیں گے تو پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوجائے گا،اوورسیز پاکستانیز 30ارب ڈالرسالانہ بھیجتے ہیں۔ اسکل ڈویلپمنٹ ہماری ترجیح ہونی چاہیے، نوجوان نسل کرپشن کو فوری طور پر ختم کرکے ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کے لئے کوششیں جاری ہیں،ٹیکنیکل اور صنعتی تعلیم کے فروغ میں یہ سینٹرزکلیدی کردار ادا کریں گے،ہنر کسی بھی میدان میں بہترین ہتھیار کا کام کرتاہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہنرمند نوجوان دنیابھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
شہباز شریف نے بونیر کے طالبعلم کا دل جیت لیا، وزیراعظم کی کرسی پہ بٹھا دیا
1997میں بھی ہنر سیکھنے اورسکھانے کے منصوبوں پر کام کیا،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ پروگرام پر خصوصی توجہ دی، قوموں کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی بھی کام کو شروع کرنے کے لیے وسائل درکار ہوتے ہیں،زکوٰۃ فنڈز بڑھانے کی کوشش کی تو علما نے کہا کہ فنڈز استعمال نہیں کرسکتے، کہاگیا کہ زکوٰۃ فنڈز تعلیم کے لیے جائز نہیں،یہ کہاں کا اصول ہے؟میں نے کہا کہ فنڈز سفید پوش لوگوں کا ہے ٹریننگ والوں کے لیے نہیں،میں نے کہا کہ جب غریبوں کی باری آئی تو مروڑ اٹھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم سب کا حق ہے،صرف ایک طبقے کا نہیں،ایچی سن کالج کے دروازے غریبوں کے لیے آج بھی بند ہیں،10سال میں 4لاکھ 50ہزار بچوں میں وظائف تقسیم کیے گئے،
پنجاب میں انڈوومنٹ فنڈ زکے تحت غریب بچوں کو وظائف دیے۔
دانش اسکولز کی بدولت آج غریب بچے امیر بچوں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،دانش اسکولز کے قیام پر مختلف طریقوں سے رکاوٹیں پیداکی گئیں،اسکلز ڈویلپمنٹ ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں دنیا کی ساری زبانیں نہیں جانتا،میرے بارے میں غلط فہمی پیداکی گئی،جاپانی تعظیم کے طورپر جھک کر ملتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گارڈ آ ف آنر کے اصل حق دار ذہین طلبہ ہیں۔