آڈیٹر جنرل پاکستان نے حج درخواستوں کے ساتھ جمع ہونے والی رقم پر 47 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار روپے منافع کع سود قرار دیدیا اور رہنمائی کیلئے معاملہ فیڈرل شریعت کورٹ یا اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانے کی سفارش کی ہے ۔
پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں حیرت انگیز کمی کردی
آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 2020 میں حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے 13 بینکوں کو منتخب کیا۔
مذکورہ بینکوں کے ذریعے کامیاب ہونے والے ایک لاکھ 5 ہزار 413 افراد سے 4 ارب 99 کروڑ60 لاکھ 54 ہزار روپے جمع ہوئے ۔
وزارت مذہبی امورنے مذکورہ رقم سے 13 مارچ سے 25 جون 2020 تک 47 کروڑ 40 لاکھ 96ہزار منافع حاصل کیا۔
سعودی عرب نے عمرہ کے لیے ای ویزا کے اجراء کا آغاز کر دیا
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق حاجیوں سے سود حاصل کرنا فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے اور آئین پاکستان کیخلاف ہے ۔
آڈیٹر جنرل پاکستان نے مذکورہ معاملہ رہنمائی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل یا فیڈرل شریعت کورٹ کو بھجوانے کی سفارش کی ہے ۔

