25 ہزار ڈالر کی شرط کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کی راہ پر ڈالنے لگی

PCB

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی شرط کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کی راہ پر ڈالنے لگی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی لیگ کے این او سی کیلئے پی سی بی کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی شرط کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کی راہ پر ڈالنے لگی ہے۔

فاسٹ بائولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

احسان عادل اور حماد اعظم کے بعد آئندہ چند روز میں مزید کھلاڑیوں کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہے جانے کا امکان ہے۔

نظر انداز اور غیر یقینی مستقبل کا شکار کرکٹرز پرکشش لیگ میں شرکت کیلیے یہ قدم اٹھانے میں دیر نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد کئی کھلاڑی مستقل طور پر امریکہ میں مقیم ہونے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں