محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کیلئے چُھٹی کے روز بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تیز بارش کی نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موسم آج ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
پشاور اور کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سُپر ہائی وے، اسکیم 33، صفورا چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ گرومندر، سپرہائی وے، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور گلشن اقبال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
مون سون بارشوں کے ہیوی اسپیل کی پیشگوئی
اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملیر ماڈل کالونی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ اور ائیرپورٹ کے اطراف بھی بادل برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں وقفے وقفے سے بارش اور بوندا باندی کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔