9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں فواد چودھری،اسلم اقبال ،فرح حبیب ، حسان نیازی، مراد سعید اور علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 مقدمات میں سابق پی ٹی آئی رہنماوں کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
پولیس نے 9 مئی واقعات پر گرفتار نہ ہونے پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی استدعا کی تھی جسے عدالت کے جج عبہر گل نے منظور کرلیا۔
تین مقدمات تھانہ سرور روڑ ،ایک مقدمہ نصیر آباد اور ایک مقدمہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔