لاہور میں موسلادھار بارش سے سات افراد جاں بحق ہو گئے، آج بھی لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لاہور میں مزید دو دن بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی بارش برسانے والا سسٹم کل سے داخل ہو گا، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سندھ میں مون سون ہوائیں چھ جولائی کی رات یا سات جولائی کی صبح سے داخل ہو سکتی ہیں۔
کراچی میں ہوامیں نمی کاتناسب73 فیصد ہے اور16 کلو میٹرکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں 7 جولائی سے 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
5سے 8 جولائی تک بارشوں کے دوران سیاحتی مقامات پر پابندی عائد
پنجاب میں شدید بارشوں سے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے، ڈی جی موسمیات مہر صاحبزاد خان کا کہناہے کہ چناب، راوی اور ستلج کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہیں جس سے وہاں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں دس گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر بارش نے شہر کو پانی پانی کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق نو جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

