وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔
آئی سی سی شیڈول سے متعلق پی سی بی کا رد عمل سامنے آگیا
حکومت نے چیف الیکشن کمشنر پی سی بی احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا،محمود اقبال خاکوانی پی سی بی کے نئے چیف الیکشن کمشنر ہونگے۔
پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4ماہ کےلئے بنائی گئی ہے،مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگرامورکودیکھے گی۔
ایشیا کپ شیڈول میں تاخیر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
کمیٹی میں کلیم اللہ خان،اشفاق اختر،مصدق اسلام،عظمت پرویزشامل ہیں،ظہیرعباس،خرم سومرو،خواجہ ندیم،مصطفی ٰرمدے،ذوالفقارملک کمیٹی کاحصہ ہونگے۔
وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔