آئندہ تین روز کے دوران مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان


آئندہ تین روز کے دوران مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں بارشوں سے 8اموات،6 افراد شدید زخمی

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 جولائی تک موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ ،لاہور ، قصور، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اورڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خطرہ ہے ۔

مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

5سے 8 جولائی تک بارشوں کے دوران سیاحتی مقامات پر پابندی عائد

6 سے 8 جولائی کے دوران موسلادھاربارش کے باعث ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان،ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

جمعرات کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ، پنجاب اورمشرقی/شما ل مشرقی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے ۔


متعلقہ خبریں