قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےسری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ میں جوئے کی کمپنیوں کی تشہیر کرنے کے لیے کروڑوں کی آفر ٹھکر دی۔
لنکا لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کا ایک جوئے کی کمپنی سے معاہدہ ہوا ہےجس کے کپتان بابراعظم ہیں،ان کی جانب سے کمپنی کا لوگو شرٹ پر لگانے سے واضح الفاظ میں انکار کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ اسٹار بیٹسمین کی جانب سے لوگو نہ لگانے کی شرط کو اپنے معاہدے کا بھی حصہ بنایا ہے، فرنچائز کی جانب سے بھی بابراعظم کے فیصلے کا احترام کیا گیا۔