شہری واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر عدالت پہنچ گیا، عدالتی فیصلہ حیران کن

فوٹو: فائل


یوگنڈا: افریقی ملک یوگنڈا میں شہری واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر عدالت پہنچ گیا۔ عدالت نے شہری کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی افریقی ملک یوگنڈا میں حیران کن واقعہ پیش آیا جب شہری نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے جانے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔

عدالت نے شہری کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایڈمن کو نہ صرف متاثرہ شخص کو گروپ میں شامل کرنے کا حکم دیا بلکہ شہری کو گروپ کا ایڈمن بھی بنانے کا حکم صادر کر دیا۔

عدالتی حکم پر واٹس ایپ گروپ ایڈمن نے ریموو کیے گئے بیتوا بابو ہربرٹ نامی شہری کو گروپ میں دوبارہ شامل کر لیا۔

متاثرہ شخص کو گروپ میں دوبارہ شامل کرنے اور گروپ ایڈمن بنانے پر تمام ہی افراد گروپ چھوڑ گئے اور مذکورہ شہری اس گروپ کو واحد ممبر رہ گیا۔

تمام ممبران کے گروپ چھوڑنے پر شہری ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرنے پر غور کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں