پنجاب کابینہ :بے گھرملازمین کیلئے نئے جی او آر تعمیرکرنے کی منظوری


نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19 واں اجلاس ہوا۔

پنجاب کابینہ نے صفائی کے شاندار انتظامات پر متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہا،پنجاب کابینہ اجلاس میں بے گھرملازمین کیلئے نئے جی او آر تعمیرکرنے کی منظوری دی گئی ۔

سرکاری ملازمین کے 6 منجمد الاؤنسز میں بھی بڑا اضافہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نے رہائشی کالونی کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی ۔

لاہور رنگ روڈ کے ایس ایل تھری پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔

نیازی چوک سے بابو صابو تک ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئیی

پنجاب کابینہ نے داتا دربار کے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی،توسیعی منصوبے کے تحت عالمی معیار کے مطابق لنگر خانہ تعمیر کیاجائے گا۔داتا دربار میں زائرین کیلئے سہولتوں میں اضافہ کیاجائے گا۔

”آپ کی بلدیہ، ہیلپ لائن 1198“کے حوالے سے معاہدے پر دستخط،پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 میں ترمیم کی منظوری دی گئی ۔

احمد پور شرقیہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین او رمتاثرہ بچوں کیلئے مالی امداد کی منظوری دی گئی ۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین اور نوجوانوں کے لیے خوش خبری ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس کو مالی خود مختاری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایم ایس 10ملین روپے تک کے اخراجات خود کر سکیں گے۔

پنجاب کابینہ نے فنانشنل پاورز کو ایم ایس تک تفویض کرنے کے فیصلے کی منظوری دیدی۔ملتان میں نشتر انسٹی ٹیوٹ آف آپتھالمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ۔

سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔

سرکاری ملازمین کے ڈیلی الاؤنس میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس برائے مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری بھی دیدی گئی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں معاہدے کے مسودے کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ اوکاڑہ آرٹس کونسل کا انتظام پنجاب آرٹس کونسل کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ۔


متعلقہ خبریں