وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 سے 20 روپے کم ہونے کا دعویٰ

Ishaq Dar

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعوی کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 18 سے بیس روپے کمی کا دعویٰ کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں 270 سے 272 روپے کا فروخت ہو رہا ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہےجبکہ مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد پر تھی۔

ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہو کر 285 روپےکی سطح پر بند ہوا ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

عید کی تعطیلات کے بعد اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 2436 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 889 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں