نواز شریف سعودی عرب کا دورہ کریں گے، شریف فیملی ذرائع


پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ چند دن میں سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ ایک ہفتہ کا قیام کریں گے ۔

نواز شریف اس دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ عمرہ بھی ادا کریں گے، مریم نواز ان کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گی ۔

نواز شریف موجودہ چیف جسٹس کے ہوتے ہوئے واپسی کا رسک نہیں لیں گے، سینئر تجزیہ کار

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف کی خصوصی ملاقاتیں طے ہیں، یہ ملاقاتیں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ہوں گی ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفد ملاقات کریں گے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب اور امارات سے پاکستان میں سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے ۔

 


متعلقہ خبریں