پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گوئیا انتقال کر گئے


پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گوئیا انتقال کر گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  سفیر نکولائی گوئیا کو پاک رومانیہ تعلقات بہتر بنانے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہماری ہمدردیاں اور دعائیں مشکل کی اس گھڑی میں سفیر رومانیہ کے اہلخانہ کیساتھ ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں رومانیہ کے سفیر کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔

پاکستان رومانیہ تعلقات کومضبوط بنانے میں سفیر کے کردار کو یاد رکھا جائے گا۔

سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں