پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کا استعمال ہوتا ہے،مولانا عبدالاکبر چترالی

متاثرین سیلاب کو سیاسی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے، کرپشن کے دروازے کھل رہے ہیں، عبدالاکبر چترالی

جماعت اسلامی کے رہنما و چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز اور اس کے اطراف میں بھی منشیات کا استعمال ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال یونیورسٹی اور کالجز کے بعد اب اسکولوں میں پہنچ گیا ہے،ایک روز اپنے لاجز میں جا رہا تھا ،بدبو کی وجہ سے ناک بند کرنا پڑا۔

انہوں نے راجہ ریاض کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نشست صبح سے خالی ہے،  کہاں گیا لیڈر یہاں 25 کروڑ عوام کیلئے بجٹ منظور ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں