رونے نہیں آیا، ملک کے لوگ بہت بہادر ہیں، وزیر اعظم


پیرس: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے ملک کے لوگ بہت بہادر ہیں اور میں یہاں رونے نہیں آیا ہم موجودہ بحران سے بھی جیت کر نکلیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا ہے اور سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا اور سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے جبکہ فصلیں تباہ ہو گئیں۔ سیلاب سے 20 لاکھ گھر متاثر ہوئے اور 50 لاکھ مویشی ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سویلین کا ملٹری ٹرائل کیس: وزیر اعظم، وزیر داخلہ، چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کو نوٹس جاری

شہباز شریف نے کہا کہ اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا لیکن میں یہاں رونے نہیں آیا بلکہ میرے ملک کے لوگ بہت بہادر ہیں اور پاکستانیوں نے ماضی میں بحرانوں کا جرات مندی سے مقابلہ کیا اور اب بھی موجودہ بحران سے جیت کر نکلیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں وسائل کے منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہو گی اور معاشی وسائل کی منصفانہ تقسیم تک دنیا میں امن نہیں ہو گا۔ دنیا کے ایک حصے میں مسائل ہوں تو دوسرے حصے میں امن کیسے ہو گا؟


متعلقہ خبریں