سعودی عرب کا پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ

musadaq malik

وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پروگرام پاور پالیٹکس ود عادل عباسی میں ان کا کہنا تھا کہ مختلف دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،یو اے ای بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں جب کوئی باہر سے سرمایہ کار آتا ہے تو اسے دربدر پھرنا پڑتا ہے،یہ طے ہوا کہ اب بیرونی سرمایہ کار کو پاکستان میں دربدر نہیں ہونا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں