عیدالاضحیٰ سے پہلے مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

chicken

عید الاضحیٰ سے  پہلے  مرغی کا گوشت مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت 570 روپے کلو سے 150 سے 170 روپے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ یعنی 720 سے 740 روپے کلو میں بک رہا ہے۔

مرغی کا کم پکا گوشت انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار

پولٹری ایسوسی ایشن نے  مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ  قیمت 790 روپے تک کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد کی بات کی جائے تو ان دونوں شہروں میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔

شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمت میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے۔


متعلقہ خبریں