پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا، پریس کانفرنس کیسے کردوں؟ پرویز الہی
خیال رہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف ایف آئی اے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔
اس سے قبل پیشی کے دوران تحریک اںصاف چھوڑنے کے سوال پر پرویز الہی نے کہا تھا کہ مجھے کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، پریس کانفرنس کیسے کردوں؟