اسلام آباد پولیس کا سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق درخواست دہندہ متعلقہ تھانہ سے رابطہ کرے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔
یاد رہے کہ اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق ان کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلے، لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئے۔