سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اعظم خان کے اہلخانہ نے تھانہ کوہسار میں درخواست دی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے۔
سائفر تحقیقات، ایف آئی اے کا اعظم خان کیخلاف کارروائی کیلئے خط
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمے کا فیصلہ ہو گا۔