ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا سری لنکا میں ہوگا


ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں جبکہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

نجم سیٹھی کا پاکستان کے ورلڈکپ میچز ‘نریندر مودی اسٹیڈیم’ میں کرانے پر انکار

ٹورنامنٹ کا فائنل 17 ستمبر کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت ٹاکرا بھی سری لنکا میں ہوگا۔

ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، افغانستان اور ہانگ کی ٹیمیں ٹائٹل کیلئے آپس میں ٹکرائیں گی۔


متعلقہ خبریں