واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مختصر وقت کے لیے حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم انہیں جلد ہی رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کا الزام تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے 37 الزامات تھے۔
اس سے قبل امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے امریکہ کے جوہری راز سے متعلق حساس فائلیں اپنے باتھ روم اور شاور روم میں چھپائیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بائپر جوائے نے بھارت میں تباہی مچا دی، 7 افراد ہلاک
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 37 نکات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی تھی جس میں سابق صدر پردستاویزات کو سنبھالنے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش اور امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔