روس سے تیل کی خریداری پر امریکا کو کوئی اعتراض نہیں، مصدق ملک


وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری پر امریکا کو کوئی اعتراض نہیں نہ ہی ہم کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاوور پالیٹکس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روسی تیل ہمارے پاس دستیاب خام تیل سے سستا ہوگا، اس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی کسی معاہدے کی تفصیلات پبلک نہیں کرتیں ، آہستہ آہستہ روس سے تیل لاتے رہیں گے اورعوام کو فائدہ پہنچاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے آنے والے تیل کی ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس اخراجات زیادہ ہوتی ہیں، روس کے اندر تقریبا 8،9قسم کے کروڈ ہیں،ہم جو کروڈ استعمال کرتے ہیں وہ یورال ہے،اس سے بھی زیادہ لائٹ ایک کروڈ ہے جو مل نہیں رہا۔

پاکستان کیساتھ تعاون کو فروغ دینے کے ہمیشہ حامی رہے ، روسی وزیر خارجہ

مزید کہا کہ ہمیں ڈالر میں تجارت کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، جس کے پاس جو کرنسی موجود تھی اس میں ہم نے ڈیل کر لی۔


متعلقہ خبریں