ڈی سی اسلام آباد کا بارہ کہو مویشی منڈی کے مقام کا دورہ


ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کے ہمراہ بارہ کہو مویشی منڈی کے مقام کا دورہ کیا۔

اے سی سیکرٹریٹ نے ڈی ایم اے، یو سی سیکرٹری اور متعلقہ عملے کے ہمراہ جھگی سٹاپ کے قریب بھارہ کہو مویشی منڈی کا معانہ بھی کیا۔

ان کی جانب سے لیولنگ، ایریا مارکنگ، ان/آؤٹ پاتھ، صفائی، واش روم، پانی کی دستیابی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

شکایت کمرہ، لاؤڈ اسپیکر کے اعلانات، شیڈ وغیرہ کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

غیر قانونی منڈیوں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔


متعلقہ خبریں