سپین وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگر د ہلاک، 2زخمی ہوگئے،ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا،علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔
لکی مروت میں دہشتگردوں کے3 حملے،پاک فوج کا بھرپور جواب
علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 9 اور 10 جون کی رات شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے عام علاقے میں فوج اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سربند اچینی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ
سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ چار دہشت گرد زخمی ہوئے۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران صوبیدار اصغر علی (عمر 40 سال سکنہ لکی مروت)، سپاہی نسیم خان (عمر 26 سال، سکنہ لکی مروت ضلع) اور سپاہی محمد زمان (عمر 22 سال، سکنہ ایبٹ آباد)نےبہادری سے لڑ کر شہادت کو گلے لگا لیا۔