بھارت کو شرمناک شکست، آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن بن گیا


آسٹریلیا نےورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت کو209رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا لیکن اس کی پوری ٹیم 234 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

اس سے قبل انگلینڈ کے تاریخی اوول گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔ یوں بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف ملا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز روہیت شرما اور شبمن گل نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس موقع پر شبمن برق رفتار 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

نئے آنے والے بیٹر چتیشور پجارا 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مجموعی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے پر روہیت شرما 43 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آخری دن کے پہلے  سیشن میں بھارتی ٹیم  ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور باقی 7 کھلاڑی وقفے وقفے سے آئوٹ ہوتے رہے ۔

آخری 7 وکٹیں 70 رنز کے اضافے سے گریں،ویرات کوہلی 49، اجنکیا رہانے 46رن بنا پائے ،نیتھن لیون نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


متعلقہ خبریں