فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی کیخلاف پھٹ پڑیں


اسلام آباد: استحکام پاکستان پاکستان کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی کے خلاف پھٹ پڑیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سے متعلق جس کی جو رائے ہے اس کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عوام سمجھتے تھے پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی لائے گی لیکن پی ٹی آئی نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ پی ٹی آئی دور میں دوسری پارٹیز اور قیادت کو چور، ڈاکو کے القابات دیئے گئے۔ 9 مئی نائن الیون سے بھی بڑا حادثہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں قومی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ایک نئی سوچ اور وژن کے ساتھ میدان میں آئے گی اور یہ ملک سے پولرائزیشن ختم کرنا چاہتی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی میں 100 سے زائد سابق صوبائی اراکین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک جس جماعت میں جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں یہ ان کا حق ہے لیکن ہمیں کسی کی طرف نہیں دیکھنا اور ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران اسماعیل اور عامر کیانی پی ٹی آئی بنانے والوں میں سے تھے اور اب چیئرمین پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا اپنے بیانیے کے ساتھ۔ شاہ محمود قریشی کی ذاتی رائے کا احترام کرتی ہوں۔


متعلقہ خبریں