ایشیا کپ 2023 سے متعلق پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے کے قریب

Asia Cup

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے؟ شائقین دعائیں مانگنے لگے


ایشیا کپ 2023 سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مجوزہ ہائبر ڈماڈل منظور منظور ہونے کے قریب، ٹورنامنٹ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے تمام تحفظات دور ہوگئے۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے حتمی اعلان 14 جون کو متوقع ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کرنے کیلئے بھارت صرف 280 رنز دور، آسٹریلیا کو 7 وکٹوں کی ضرورت

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ پاک بھارت میچز سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل میں یو اے ای کو بطور دوسرا نیوٹرل وینیو تجویز کیا تھا تاہم اعتراضات کے باعث سری لنکا کو دوسرا نیوٹرل وینیو بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں