خیبرپختونخوامیں آندھی اور طوفان،22 افراد جاں بحق، بنوں زیادہ متاثر


خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان سے جاں بحق افراد کی تعداد22ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بنوں میں آندھی اور طوفانی بارش سے12افرادجاں بحق،104زخمی ہوئے۔ بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوگئے ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

کرک میں طوفانی بارش کے باعث دیوار گر نے سے4افراد جاں بحق ہوگئے۔

لکی مروت میں طوفانی بارش اور آندھی ،چھتیں اور دیواریں گرنے سے4افراد جاں بحق ہوئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں3بچےاور خاتون بھی شامل ہے ۔

ڈی آئی خان بینظیرکالونی میں بارش سےچھت گرگئی،خاتون جاں بحق،2افرادزخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم  نے خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں بارش اورطوفان سےجانی ومالی نقصان پرافسوس کااظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق افرادکے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاَ، این ڈی ایم اےکومتاثرہ علاقوں میں امداداور بحالی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

بنوں میں ہونیوالی تباہی کے مناظر


ٹیگز :
متعلقہ خبریں