بیٹے کی پیدائش پر 2 ہزار ، بیٹی پر 2500 روپے ملیں گے


 وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے اعلان کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بیٹے کی پیدائش پر 2,000 روپے کی رقم دی جائے گی جبکہ بیٹی کی پیدائش پر 2,500 روپے دیئے جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  ملک بھر کے 90 لاکھ پسماندہ خاندانوں کو اہم مالی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ بچوں کی پیدائش پر ملنے والی امداد صرف دو بچوں تک محدود ہو گی۔

بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام: بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بی آئی ایس پی کے تحت جاری منصوبوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں