سابق کرکٹر شعیب اختر اب کیا کرنے والے ہیں؟

Shoaib Akhtar

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے والے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے مستقبل کے حوالے سے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی۔ انہوں نے ٹویٹ میں اپنے مداحوں سے کہا کہ ‘اندازہ لگائیں کہ اب میں کیا کرنے والا ہوں؟

شعیب اختر کے اس سوال پر ٹوئٹر صارفین کی طرف سے دلچسپ جوابات دیکھنے کو ملے۔ زیادہ تر صارفین نے جواب میں لکھا کہ اب شعیب اختر سیاست جوائن کرنے والے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ‘شعیب اختر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جوائن کر رہے ہیں’۔ ایک اور صارف نے اس کے برعکس لکھا کہ ‘بس سیاست میں نہیں جانا، باقی جو کریں، ہم آپکے ساتھ ہیں’

ایک ٹوئٹر صارف نے شعیب اختر کی تصویر کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ‘پوڈکاسٹ شروع کرنے کا ارادہ ہے’۔


متعلقہ خبریں