جنوبی پنجاب،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونحوا،شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان

rain latest report

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج جنوبی پنجاب،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونحوا،شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

موسم میں بڑی تبدیلی، بارش برسانے والے مزید 3 سسٹم آ رہے ہیں

بارکھان، موسٰی خیل،لسبیلہ، خضدار، زیارت، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ،لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور،ساہیوال، رحیم یار خان، قصور، بہاولنگر،بہاولپور، راولپنڈی، جہلم، مری اور گلیات میں بارش کا امکان ہے۔

سوات،ایبٹ آباد، مانسہرہ،بالاکوٹ، کرم اورکو ہستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں