نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین کیلئے امیدوار نامزد کردیا گیا


وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کیلئے امیدوار نامزد کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

بھارت پاکستان کو ایشیا کپ سے باہر کرنے پر تُل گیا

نجم سیٹھی نے ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کے اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شمولیت پر بھی گفتگو کی گئی۔ اسی کے ساتھ رواں سال منعقد ہونے والے ایشیا کپ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار بھی نامزد کردیا۔

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ، نجم سیٹھی کے سوالات پر آئی سی سی کے دونوں بڑے عہدیدار لاجواب

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد 2 نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے جس میں نجم سیٹھی کے علاوہ دوسرا نام مصطفیٰ رمدے کے ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں