چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

توشہ خانہ

چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایک اور مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کی گئی، بشریٰ بی بی، ذلفی بخاری، شہزاد اکبر اور فرح خان سمیت دیگر کو ایف آئی آر میں نامزدکیا گیا ہے۔

”آرٹ آف ٹائمز“ کے ملازم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کرنے کے خلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درخواست جمع کرادی ہے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر نے ان کی دکان کا لیٹر ہیڈ اور جعلی دستخط استعمال کئے،پی ٹی آئی چیئرمین نے توشہ خانے کے تحائف بیچنے کیلئے ہماری دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین، بشریٰ بی بی، زلفی بخاری اور فرح گوگی پر 420، 467، 468 اور 471 پی پی سی 1860 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر نے گھڑی، کف لنکس اور دیگر تحائف کی جعلی رسیدیں بنا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا،درخواست گزار کے مطابق نہ اس نے کبھی ایسی کوئی چیزیں خریدیں اور نہ کبھی بیچیں۔


متعلقہ خبریں